Tuesday , December 11 2018

ئ2017ء کے دوران عالمی سطح پر 65 صحافیوں کا قتل : رپورٹ

پیرس ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) رپورٹرس ودھ آوٹ بارڈرس کی جانب سے تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2017ء (ماہ ڈسمبر کے اختتام سے قبل) عالمی سطح پر 65 صحافیوں اور میڈیا ورکرس کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔ سالانہ طور پر اعداد و شمار کی کل اشاعت عمل میں آئی جس کے مطابق مہلوکین میں 50 پروفیشنل رپورٹرس بھی شامل ہیں جو گذشتہ 14 سالوں کے دوران سے کم تعداد ہے۔ البتہ اس رپورٹ کا افسوسناک پہلو یہ ہے صحافیوں کے دنیا کے خطرناک ترین مقامات پر خدمات انجام دینے سے انکار کرنے کا حوصلہ شکن معاملہ بھی سامنے آیا۔ صحافیوں کے لئے جنگ زدہ شام کو سب سے زیادہ خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے جہاں 12 رپورٹرس کا قتل ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر میکسیکو ہے جہاں 11 صحافی مارے گئے۔

TOPPOPULARRECENT