Tuesday , December 11 2018

ا%100ایل ای ڈی لائٹنگ کی فراہمی پر ریلوے جنرل منیجر کی ستائش

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : وزیر ریلوے پیوش گوئیل نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ونود کمار یادو کو اس زون کے تمام 733 ریلوے اسٹیشنس پر 100% ایل ای ڈی لائٹنگ فراہم کرنے کے چیالنج بھرے کام کو انجام دینے اور انڈین ریلویز میں اس کے لیے پہلے زون کا باوقار موقف کے لیے مبارکباد پیش کی ۔ جنرل منیجر کو روانہ کئے گئے ایک مکتوب میں وزیر ریلوے نے ساوتھ سنٹرل ریلوے کے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کیا جس سالانہ 32 لاکھ یونٹس برقی کی بچت ہوگی اور اس زون کے لیے سالانہ 2.70 کروڑ روپئے کی بچت ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT