Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ائرٹیل حیدرآباد مراتھن میں 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

ائرٹیل حیدرآباد مراتھن میں 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

حیدرآباد 24 اگسٹ ( پریس نوٹ ) ائرٹیل حیدرآباد مراتھن دوڑ کا آج صبح حسین ساگر پر انعقاد عمل میں آیا جس میں 10ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ سارے ملک سے اتھیلیٹس نے اس میں حصہ لیا ۔ وزیر آئی ٹی حکومت تلنگانہ مسٹر کے ٹی راما راؤ اور کئی اہم شخصیات و کارپوریٹ سربراہان نے پانچ کیلو میٹر دوڑ میں حصہ لیا ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر مہیندر ریڈی نے اس دوڑ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا ۔ مسٹر وینکٹیش وجئے راگھون چیف ایگزیکیٹیو آفیسر بھارتی ائرٹیل آندھرا و تلنگانہ نے اس مراتھن دوڑ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ۔ یہ حیدرآباد میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT