Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ائرپورٹس پر بورڈنگ پاس کو ختم کرنے کی تجویز

ائرپورٹس پر بورڈنگ پاس کو ختم کرنے کی تجویز

ایکسپریس چیک ان سسٹم متعارف کروانے سی آئی ایس ایف کا منصوبہ
نئی دہلی 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے تقریبا ایک درجن ائرپورٹس پر ہینڈ بیاگیج کو ٹیاگ لگانے کا عمل ختم کرنے کے بعد ہوابازی سکیوریٹی ایجنسیاں اب بورڈنگ پاس حاصل کرنے کے عمل کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور وہ پرسکون فضائی سفر کیلئے بائیومیٹرکس کی مدد والے ایکسپریس چیک ان کا طریقہ متعارف کروانا چاہتی ہیں۔ ملک میں ائرپورٹس سکیوریٹی کی ذمہ دار سی آئی ایس ایف کے سربراہ نے بتایا کہ ان کی ایجنسی نے ایسی ٹکنالوجی کی تلاش شروع کردی ہے جو ملک میں فضائی سفر کو بورڈنگ کارڈ سے پاک بنانے کیلئے ضروری ہے ۔ سی آئی ایس ایف کی جانب سے ملک کے 59 ائرپورٹس کی نگرانی کی جاتی ہے اور مابقی شہری سہولیات بھی مستقبل میں یکساں کمانڈ کے تحت اس کے دائرہ کار میں لانے کی تجویز ہے ۔ سی آئی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل او پی سنگھ نے بتایا کہ ہم دو پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ ایک تو یہ کہ کس طرح سے ائرپورٹس پر انٹیگریٹیڈ سکیوریٹی سہولتیں ائرپورٹس پر فراہم کی جاسکتی ہیں۔ اس کیلئے آپ کو اس کی تمام تفصیلات جاننے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ آپ کو کئی طرح کی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کیلئے بائیومیٹرکس ہے ‘ ویڈیو تجزئے ہیں اور ایک جامع کنٹرول سسٹم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت ہی جمع انداز میں ان سب چیزوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کی کوشش کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT