Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ائرپورٹ پر نائب صدر جمہوریہ کا گرمجوشانہ استقبال

ائرپورٹ پر نائب صدر جمہوریہ کا گرمجوشانہ استقبال

حیدرآباد21 اگسٹ ( این ایس ایس ) نائب صدر جمہوریہ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو کا آج بیگم پیٹ ائرپورٹ آمد کے موقع پر گرمجوشانہ استقبال کیا گیا ۔ یہ نائب صدر بننے کے بعد کسی ریاست کا ان کا اولین دورہ تھا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ‘ ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی و کے سری ہری ‘ اسپیکر اسمبلی مدھوسدن چاری ‘ صدر نشین کونسل سوامی گوڑ ‘ ارکان پارلیمنٹ ‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان کونسل اور اعلی پولیس و سیول عہدیداروں نے ائرپورٹ پر ان کا پرجوش استقبال کیا ۔ اپنی آمد کے فوری بعد نائب صدر جمہوریہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی ۔ بعد ازاںاہم شخصیتوں سے ملاقات کے بعد وہ راج بھون کیلئے روانہ ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT