Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / ائرہوسٹس کی ملازمت جاری رکھوں گی : کووند کی بیٹی

ائرہوسٹس کی ملازمت جاری رکھوں گی : کووند کی بیٹی

نئی دہلی، 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نئے صدر رام ناتھ کووند کی بیٹی سواتی نے جو ائر انڈیا میں ائر ہوسٹس ہیں آج کہا ہے کہ وہ اپنی ملازمت جاری رکھیں گی۔انہوں نے یو این آئی کو بتایا ”میں اپنا یہ کام جاری رکھوں گی۔”سواتی ائر انڈیا میں کیبن سپروائزر ہیں۔ انہوں نے دہلی کے کیندریہ ودیالیہ میں پڑھائی کی اور اس کے بعد دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے نفسیات میں آنرز کیا ہے ۔ سواتی اپنے خاندان کا نام استعمال نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد اپنی محنت کی بدولت آج اس بلندی پر پہنچے ہیں اور انہیں اپنے والد پر فخر ہے ۔ کووند کی بیٹی نے کہا کہ ان کے والد اپنے تمام بچوں کو ہمیشہ یہ مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اچھی تعلیم حاصل کریں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ان کے خاندان کے تمام لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہیں اور ان کی اپنی شناخت ہے ۔

 

کووند کی حلف برداری پر کانپور اور آبائی دیہات میں جشن
کانپور ۔ /25 جولائی ۔ (سیاست ڈا ٹ کام) کانپور کے پراونکھ دیہات میں جو کووند کا آبائی گاؤں ہے ان کی صدرجمہوریہ کی حیثیت سے حلف برداری پر جشن منایا گیا ۔ مندروں میں پوجا کی گئی ۔شکشا پارک میں پٹاخے چھوڑے گئے اور نقارے بجائے گئے ۔ راہ گیروں میںمٹھائیاں بھی تقسیم کی گیئں کیونکہ گاؤں کا بیٹا صدرجمہوریہ بن گیا تھا ۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT