Wednesday , January 24 2018
Home / Top Stories / ائر انڈیا کی دو پروازوں میں خود کش حملوں کا اندیشہ ‘ ممبئی ‘ احمد آباد‘ کوچی میں سخت چوکسی

ائر انڈیا کی دو پروازوں میں خود کش حملوں کا اندیشہ ‘ ممبئی ‘ احمد آباد‘ کوچی میں سخت چوکسی

ممبئی / احمد آباد 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ائر انڈیا کی دو پرواموں میں خود کش حملوں کی اطلاعات کے بعد سخت ترین چوکسی اختیار کرلی گئی ہے اور ممبئی کے علاوہ احمد آباد اور کوچی ائرپورٹس پر الرٹ اختیار کرلیا گیا ہے ۔ ممبئی میں ائرپورٹ ڈائرکٹر اے کے سی نائر نے کہا کہ انہیں کولکتہ سے اطلاع ملی ہے کہ 25 اکٹوبر کو ممبئی ۔ کوچی ائر انڈیا پرواز

ممبئی / احمد آباد 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ائر انڈیا کی دو پرواموں میں خود کش حملوں کی اطلاعات کے بعد سخت ترین چوکسی اختیار کرلی گئی ہے اور ممبئی کے علاوہ احمد آباد اور کوچی ائرپورٹس پر الرٹ اختیار کرلیا گیا ہے ۔ ممبئی میں ائرپورٹ ڈائرکٹر اے کے سی نائر نے کہا کہ انہیں کولکتہ سے اطلاع ملی ہے کہ 25 اکٹوبر کو ممبئی ۔ کوچی ائر انڈیا پرواز اور احمد آباد ۔ ممبئی سیکٹر کی ایک پرواز میں آج رات ( 24 اور 25 اکٹوبر کی درمیانی شب ) خود کش حملے ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بم حملوں یا خود کش بم حملوں کا اندیشہ ہے ۔ آج صبح سی آئی ایس ایف کے ڈی آئی جی آنند موہن نے ممبئی پہونچ کر یہاں سکیوریٹی انتظامات کا خود جائزہ لیا ۔ وہ چینائی سے یہاں پہونچے تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ ڈائرکٹر ائرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کولکتہ کو کل رات نا معلوم کال موصول ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ احمد آباد ۔ ممبئی اور ممبئی ۔ کوچی سیکٹر پر ائر انڈیا کی پروازوں کو سبوتاج کیا جائیگا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی

اور کہا کہ یہ اطلاع پولیس اور شہری ہوابازی سکیوریٹی بیورو کو سونپ دی گئی ہیں اور ان کی ہدیات کے مطابق ائرپورٹس پر سخت چوکسی اختیار کی جا رہی ہے ۔ ممبئی میں ائرپورٹ بم کا پتہ چلانے والے اور بم کو ناکارہ بنانے والے دستہ کے علاوہ کویک ریسپانس ٹیم ‘ سی آئی ایس ایف اور پولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ ائر پورٹ کے داخلہ پر بھی سکیوریٹی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے بموجب اطلاع میں کہا گیا ہے کہ دونوں مذکورہ پروازوں میں لعیحدہ طور پر خود کش حملے ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں ایک سے زائد مرتبہ سکیوریٹی چیک کیا جارہا ہے ۔ احمد آباد اور ممبئی ائرپورٹس کے علاوہ کوچی ائرپورٹ پر بھی چوکسی اختیار کرلی گئی ہے ۔ احمد آباد ائرپورٹ ڈائرکٹر پی کے سنگھ نے کہا کہ انہیں بھی امکانی خود کش حملوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سارے ائرپورٹ میں سکیوریٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس اور القاعدہ نے مشترکہ طور پر ہندوستان بھر میں حملے کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT