Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / ائمہ موذنین کی تنخواہوں کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

ائمہ موذنین کی تنخواہوں کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چیف منسٹر کے سی آر کا اعلان
حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے ریاست میں مساجد کے آئمہ و موذنین کو منادر کے پجاریوں کی طرز پر پے اسکیل کے خطوط پر تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اسمبلی اجلاس کے اختتام سے قبل ا رکان اسمبلی کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وقفہ سوالات کے دوران ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی وی ستیش کمار ، سرینواس گوڑ وغیرہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت منادر کے پجاریوں اور ایمپلائیز کو پے اسکین پر تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چند منادر کے پجاری اور ایمپلائیز کو فہرست میں شامل کرنے کی حکومت کو بھی شکایت وصول ہو رہی ہے ۔ تاہم اکبر الدین اویسی کا بیان قابل ستائش ہے ۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک میں سیکولرازم کتنا مستحکم ہے ۔ مجلس کے قائد مقننہ نے مساجد کے ائمہ موذنین کو بھی پجاریوں کے طرز پر پے اسکیل کے تحت معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جس پر حکومت سنجیدگی سے غور کریگی ۔ حکومت نے ایک اچھی شروعات کی ہے۔ اسمبلی اجلاس کے اختتام سے قبل ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس طلب کرتے ہوئے مساجد کے ائمہ و موذنین کو بھی پجاریوں کے طرز پر پے اسکیل کے ذریعہ تنخواہیں دینے اور جو پجاری اور عملہ اس اسکیم کاحصہ بننے سے محروم ہوگئے ہیں اس کا دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے انصاف کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔

مجلس کے قائد مقننہ اکبر الدین اویسی نے منادر کے پجاریوں کو سرکاری ایمپلائیز کے طرز پر پے اسکیل کے تحت تنخواہیں ادا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے ۔ اس سمت ٹی آر ایس نے جو مثبت قدم اٹھائے ہیں ماضی کی حکومتوں نے کبھی اس جانب توجہ ہی نہیں دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے سے کئی منادر کے پجاری محروم ہیں ۔ منادر کا محکمہ انڈومنٹ میں اندراج نہ ہونے کا بہانہ کرکے کئی پجاریوں کو اس اسکیم سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ ان سے اس سلسلے میں کئی پجاریوں نے شکایت کی ہے ۔ منادر کے پجاریوں کی طرز پر مساجد کے آئمہ موذنین کو بھی تنخواہیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ستیش کمار نے حکومت کے اس فیصلے کی ستائش کرکے کہا کہ پجاری ہزاروں سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہندوازم اور ہندو ملک کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ ان کا احترام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے اکبر الدین اویسی کے جذبہ سیکولرازم کی تعریف کی تاہم ٹی آر ایس رکن اسمبلی ستیش کمار کے ہندوازم اور ہندو ملک جیسے الفاظ کا استعمال کیا ہے جس کو نظر انداز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT