Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ائمہ و مؤذنین کو بلاسودی قرض کی فراہمی

ائمہ و مؤذنین کو بلاسودی قرض کی فراہمی

دارالانصار ٹرسٹ کا غذ نگر کی جانب سے مستحسن اقدام
کاغذ نگر۔/23مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دارالانصار ٹرسٹ کاغذ نگر صدر عبدالرحیم اور نائب صدر احمد مبین قاسمی، ایم اے شاکر اور جنرل سکریٹری محمد مفخم احمد کی جانب سے کاغذ نگر مستقر میں مقامی اردو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے دارالانصار ٹرسٹ کی جانب سے مختلف عوامی فلاح و بہبود اور مسلم اقلیتوں کی بھلائی کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے تاکہ مسلم اقلیتوں کو فائدہ ہو۔ اس ضمن میں دارالانصار ٹرسٹ کاغذ نگرکی جانب سے کاغذ نگر اور سرپورٹاؤن کے تمام مساجد کے ائمہ و مؤذنین ( امام اور موذن ) کیلئے بلا سودی قرض دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ مساجد میں خدمات انجام دینے والوں کو کچھ حد تک مدد کی جاسکے اس لئے کاغذ نگر اور سرپور ٹاؤن کے ائمہ و مؤذنین کو چاہیئے کہ بلاسودی رقم اور لون حاصل کرنے والے حضرات اپنے اپنے مساجدوں کے صدور کی جانب سے سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے درخواست داخل کریں۔ اس کے علاوہ اس تعلق سے تفصیلی جانکاری کیلئے محمد عابد احمد انچارج بلا سودی لون سے فون 9949128891 پر ربط پیدا کریں۔ اس موقع پر دارالانصار ٹرسٹ کے ذمہ داران حافظ ریاض احمد، محمد اطہراور ٹرسٹ کے خازن عبدالرحیم بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT