Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ائمہ و موذنین میں مفت بلانکٹس کی تقسیم

ائمہ و موذنین میں مفت بلانکٹس کی تقسیم

سرپور ٹاون /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دارالانصار چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ائمہ اور مساجدوں کے موذن کو مفت میں بلانکٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں تعلقہ کے تمام مساجدوں کے ائمہ اور موذنوں کو دعوت دینے پر تمام لوگوں نے حاضر ہونے جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس موقع پر دارالانصار ٹرسٹ مقامی صدر عبدالرحیم اور نائب صدر مولانا احمد مبین اور سکریٹری محمد مفخم احمد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر دارالاانصار چیارٹیبل ٹرسٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کی غرض سے دارالانصار چیارٹیبل ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور گذشتہ ایک سال سے کاغذنگر سرپور ٹاون کوٹالہ منڈل ، بجور منڈل اور دیہی گاؤں منڈل کے مسلم اقلیتوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہیں تاکہ مسلم اقلیتوں کے معاشی حالات ٹھیک ہوں ۔ اس لئے تعلقہ کے پانچ منڈلوں کے ائمہ اور موذن کو مفت میں ٹرسٹ کی جانب سے بلانکٹس کی تقسیم کی گئی ہے اور آنے ولے دنوں میں بھی خواتین اور مسلم لڑکیوں کو ٹیلرنگ سنٹر کا قیام کرتے ہوئے مفت میں ٹیلرنگ کی تربیت دی جانے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر عبدالرحیم ، شاکر ، محمد اظہر ، حافظ ریاض ، کلیم خان ، فیروز خان اور دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT