Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ائمہ و موذنین کو آج اعزازیہ کی اجرائی

ائمہ و موذنین کو آج اعزازیہ کی اجرائی

حج ہاوز میں تقریب ۔ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی کے ہاتھوں تقسیم
حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے 751 ائمہ و مؤذنین کو اعزازیہ کی اجرائی کی تقریب 25 اپریل کو 11.30 بجے دن حج ہاؤز میں منعقد ہوگی۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں ائمہ و مؤذنین کو ماہانہ ہزار روپئے کے اعتبار سے 9 ماہ کے اعزازیہ پر مشتمل 9 ہزار روپئے کے چیکس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ جناب محمد اسداللہ کے بموجب موصولہ درخواستوں سے منتخبہ ائمہ و مؤذنین کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اور اُنھیں چیکس کی حوالگی کا عمل 25 اپریل سے شروع ہوگا۔ اِس سلسلہ میں ایک تقریب حج ہاؤز میں منعقد ہوگی جس میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب محمد اسداللہ کے بموجب اِس تقریب میں ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو جناب محمد عبدالقیوم خان، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل کے علاوہ منتخبہ عوامی نمائندے موجود رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے ائمہ و مؤذنین کو ماہانہ ہزار روپئے بطور اعزازیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کے بعد اُن کی تنقیح کرتے ہوئے 751 ائمہ و مؤذنین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جن میں فی کس 9 ہزار روپئے کا چیک تقسیم کیا جائے گا جوکہ 9 ماہ کے مشاہرہ پر مشتمل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT