Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ائمہ و موذنین کو اعزازیہ فراہمی کا تیقن

ائمہ و موذنین کو اعزازیہ فراہمی کا تیقن

بچکنڈہ /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وقف انسپکٹر عبدالقادر نے بچکنڈہ اور مدنور دونوں منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے امام اور موذن کو اعزازیہ فراہمی کے تعلق سے تفصیلات حاصل کی ۔ ہر امام اور موذن کا آدھار کارڈ بینک پاس بک کا زیراکس دو عدد فوٹو ، مسجد کا لیٹر پیاڈ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ امام اور موذن کے راست اکاونٹ میں 10 ماہ کے 1000 ہزار روپئے ڈالا جائے گا اس سے بچکنڈہ کے ائمہ اور موذنین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ وقف انسپکٹر نے کہا کہ جو لوگ ابھی تک دستاویزات جمع نہیں کرپائے ہیں وہ جلد از جلد نظام آباد دفتر میں جمع کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT