Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ائمہ و موذنین کی 6065 درخواستوں کی یکسوئی

ائمہ و موذنین کی 6065 درخواستوں کی یکسوئی

2869 درخواست گذاروں کو ہنوز اعزازیہ جاری نہیں کیا گیا
حیدرآباد ۔ 9۔ اگست (سیاست  نیوز) تلنگانہ میں ایک سال قبل ائمہ اور مؤذنین کیلئے ماہانہ اعزازیہ سے متعلق اسکیم پر آج تک عمل آوری نہیں کی گئی۔ حکومت نے 2015 ء میں رمضان المبارک کے موقع پر ائمہ اور مؤذنین کو فی کس ایک ہزار روپئے اعزازیہ عطا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں وقف بورڈ کو اسکیم پر عمل آوری کی ذمہ داری دی گئی ۔ حالیہ رمضان تک بھی وقف بورڈ نے اسکیم پر عمل آوری نہیں کی اور اب جبکہ رمضان المبارک گزر کر ایک ماہ مکمل ہوچکا ہے، ابھی بھی 2869 درخواست گزاروں کو اعزازیہ کی رقم جاری نہیں کی گئی۔ وقف بورڈ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ائمہ اور مؤذنین کی جملہ 8934 درخواستیں داخل کی گئیں اور ابھی تک 6065 درخواست گزاروں کو اعزازیہ کی رقم جاری کی جاچکی ہے ۔ وقف بورڈ کے مطابق 901 درخواست گزاروں کے بینک اکاؤنٹ اور دیگر تفصلات مکمل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے 5000 ائمہ اور 5000 مؤذنین کو ماہانہ اعزازیہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے 12 کروڑ روپئے وقف بورڈ کو جاری کئے گئے۔ حیدرآباد میں تاحال 1498 درخواستوں میں سے 963 درخواستوں کی یکسوئی کی گئی ہے۔ اسی دوران ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے مابقی درخواستوں کی جلد یکسوئی کی ہدایت دی۔  اقلیتی بہبود کے عہدیدار درخواستوںکی جانچ کے سلسلہ میں عملے کی کمی کا بہانہ بنارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT