Tuesday , October 23 2018
Home / Top Stories / ائی ایس ائی ایس دراصل موساد اور سی ائی اے کی تخلیق ہے۔ ویکی لیکس کے بانی جولیان اسانجے کا بیان

ائی ایس ائی ایس دراصل موساد اور سی ائی اے کی تخلیق ہے۔ ویکی لیکس کے بانی جولیان اسانجے کا بیان

لندن۔ ویکی لیکس کے بانی جولیان ا سانجے نے اسلامک اسٹیٹ برائے عراق اور شام ( ائی ایس ائی ایس)کی تخلیق کے لئے امریکہ کے سی ائی اے اور اسرائیل کے موساد کو ذمہ دار ٹھرایا۔ا ے ڈبیلو ڈی نیوز میں شائع خبر کے مطابق مسٹر اسانجے نے کہاکہ 1979میں ائی ایس ائی ایس کی شروعات ہوچکی تھی

۔ انہوں نے 1979کے سال کو جدید دور کا ’’زیروائیر‘‘ بھی قراردیا۔

انہوں نے 1979کے بین الاقوامی حالات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اسی سال کے دوران کئی ممالک میں تشدد‘ بشمول قتل وغارت گری ‘ پھانسی کی سزا ‘ گولی باری وغیرہ کا سلسلہ جاری رہا۔درایں اثناء ویکی لیکس جو کے ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے نے خفیہ جانکاری شائع ‘ پانچ ہزار کے قریب پیغامات جو نہایت پوشیدہ تھے جو1979میں امریکہ کو موصول ہوئے تھے اور ارسال بھی کئے گئے تھے۔

یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 28نومبر2010میں مذکورہ تنظیم نے مشکوک امریکی فائل کا پہلا بیاچ جاری کیاتھا۔خبر اس بات کی بھی ہے کہ اب ویکی لیکس کی امریکہ ڈپلومسی برائے عوامی لیبریری( پی ایل یو ایس ڈی) کے پاس531,525نئے سفارتی کیبلس موجود ہیں۔

یہاں پر اس بات کابھی تذکرہ ضروری ہے کہ امریکہ خفیہ کیبلس کی اجرائی جس کا نام کرٹر کیبلسIIIہے کے ساتھ ہی ا ب تک جاری کئے گئے امریکہ کیبلس کی تعداد3.3ملین تک پہنچ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT