Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / ابتر معاشی صورتحال کے اعتراف سے حکومت کا انکار

ابتر معاشی صورتحال کے اعتراف سے حکومت کا انکار

کسانوں کے بحران اور بیروزگاری پر چدمبرم کا اظہار تشویش
نئی دہلی ۔ /4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے آج دعویٰ کیا کہ نریندر مودی کے زیرقیادت این ڈی اے حکومت ابتر معاشی صورتحال کے اعتراف سے انکار کررہی ہے ۔ انہوں نے اس کو ایک ایسا مریض قرار دیا جو خود اپنا علاج کررہا ہے ۔ سابق وزیر فینانس چدمبرم نے اقتصادی مشیر اعلیٰ اروند سبرامنیم کو ایک بہتر ڈاکٹر قرار دیا اور کہا کہ حکومت ان کے مشوروں پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ چدمبرم نے ٹوئیٹرپر لکھا کہ ’اروند سبرامنیم اکٹوبر 2014 ء میں اقتصادی مشیر اعلیٰ کی حیثیت سے تقرر کے بعد سے ایک بہتر ڈاکٹر ثابت ہوئے ہیں ۔ لیکن این ڈی اے حکومت سخت بیمار ثابت ہوئی ہے ‘‘ ۔ چدمبرم نے کہا کہ حکومت اس ابتر صورتحال سے مسلسل انکار کررہی ہے ۔ وہ معیشت کی بنیادی حقیقی صورتحال سے انکار کررہی ہے ۔ وہ کسانوں کے پریشان کن حالات سے انکار کررہی ہے ۔ وہ بیروزگاری سے انکار کررہی ہے ۔ وہ اپوزیشن کی بحث سے انکار کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT