Monday , May 28 2018
Home / کھیل کی خبریں / ابراہیمووچ کاسویڈن ٹیم سے حیران کن اخراج

ابراہیمووچ کاسویڈن ٹیم سے حیران کن اخراج

اسٹاک ہوم ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام)سویڈن نے اسٹار فٹبالر زلاٹن ابراہیمووچ کو فٹبال سکواڈ میں منتخب نہ کرکے ان کے کیرئیر پر سوالیہ نشان لگادیاجبکہ مداح ان کے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر حیران ہیں۔سویڈن نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے حتمی 23رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں حیران کن طور پر سوپر اسٹار زلاٹن ابراہیمووچ کو شامل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے بموجب 36سالہ فارورڈکو ان کی ڈھلتی عمر اور فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایاگیا ،دوسری طرف مداحوں نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ زلاٹن کے بغیر ورلڈکپ کا کوئی مزا نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT