Wednesday , December 12 2018

ابراہیم باغ میں سرکاری اراضی پر مذہبی نشان نصب کرنے کی کوشش

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ ابراہیم باغ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ آثار قدیمہ کی اراضی پر مذہبی نشانہ اور پتھر کو رنگتے ہوئے مذہبی مقام بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ اور اس واقعہ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ پولیس 6 دسمبر کے خصوص میں چوکسی اختیار کرتے ہوئے واقعہ کو فرقہ و

حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ ابراہیم باغ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ آثار قدیمہ کی اراضی پر مذہبی نشانہ اور پتھر کو رنگتے ہوئے مذہبی مقام بنانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ اور اس واقعہ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ پولیس 6 دسمبر کے خصوص میں چوکسی اختیار کرتے ہوئے واقعہ کو فرقہ وارانہ نوعیت کا رخ اختیار کرنے سے بچالیا ۔ احتجاج اور نعرہ بازی اور کثیر تعداد میں اکثریتی فرقہ کے افراد ابراہیم باغ میں جمع ہورہے تھے اور کشیدگی پھیلا دی گئی تھی ۔ تاہم پولیس نے احتجاجیوں کو قابو میں کرلیا اور انہی کے طبقہ کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے معاملہ کو حل کردیا ۔ احتیاطی طور پر پولیس نے علاقہ میں پکٹ کو قائم کردیا اور گشت بڑھادی ہے ۔ اس خصوص میں انچارج انسپکٹر گولکنڈہ محمد خلیل پاشاہ نے بتایا کہ حالات مکمل قابو میں ہے اور اس مقام پر احتجاج ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی اراضی پر چار ماہ قبل بھی قبضہ کی کوشش کی گئی تھی اور اس وقت اے ایس آئی کے ایک عہدیدار کی شکایت پر گولکنڈہ پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT