Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ابراہیم پٹنم دھماکہ ، ایک شخص گرفتار

ابراہیم پٹنم دھماکہ ، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس): ابراہیم پٹنم پولیس نے اس علاقہ میں ہوئے دو حالیہ دھماکوں کے ضمن میں عنبر پیٹ کے ساکن 47 سالہ بوسانی نندگوپال کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کیمیائی مواد تیار کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں کو سربراہ کیا کرتا تھا جو فائبر کی اشیاء کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔ 2013 میں ملزم نے چینائی کو اس مواد پر مشتمل دو ڈبے روانہ کیا تھا ۔ تاہم مواد بہتر نہ ہونے کے سبب واپس کردیا گیا تھا ۔ لیکن اس نے ان ڈبوں کو حاصل نہیں کیا تھا ۔ ایک ڈبے کیمیائی مواد کے اثر سے پجرنے لگا تھا اور اس کے نچلے حصہ میں ثقیل گیس جمع ہوگئی تھی ۔ اس دوران ایک جلیبی فروش انیل کمار نے 30 ستمبر کو ایک خالی ڈبہ لایا تھا ۔ اس روز 7 بجے شام ایک ڈبہ گیس کے اثر سے پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا تھا ۔ دوسرے دن اسی علاقہ میں سیتارام پیٹ کے دیگر تین افراد ایسے ہی دوسرے دھماکہ میں زخمی ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT