Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / ابوبکر ال بغدادی کے قافلے پر عراقی فورس کا فضائی حملہ ، حشر نامعلوم

ابوبکر ال بغدادی کے قافلے پر عراقی فورس کا فضائی حملہ ، حشر نامعلوم

بغداد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس نے آج اسلامک اسٹیٹ گروپ (آئی ایس) سربراہ ابوبکر ال بغدادی کے قافلے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سکیورٹی فورسیس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ شام کی سرحد سے متصل علاقہ میں یہ دھاوا کیا گیا ۔ عراقی فورس نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کامیاب آپریشن انجام دیا جس میں دہشت گرد ابوبکر ال بغدادی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ۔ اس کی صحت کے بارے میں فوری طور پر نہیں معلوم ہوسکا ۔ تاہم کہا گیا ہے کہ آئی ایس جہادی گروپ کا یہ سربراہ ایک گاڑی میں سفر کررہا تھا ۔ عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس سے پہلے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ ابوبکر ال بغدادی ماضی میں کئے گئے حملوں میں ہلاک یا زخمی ہوگیا ہے  لیکن ان دعوؤں کی کبھی توثیق یا تردید نہ ہوسکی ۔ آج جاری کردہ بیان کے مطابق عراقی طیاروں نے بغدادی کے قافلے پر اس وقت حملہ کیا جب یہ کربلا کی طرف جارہا تھا جہاں داعش دہشت گرد قائدین کے اجلاس میں وہ شرکت کرنے والا تھا ۔ اجلاس کے مقام پر بھی بمباری کی گئی اور یہاں موجود کئی قائدین ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ۔ کربلا دریائے فرأت کے کنارے اور پڑوسی ملک شام کی سرحد سے بمشکل 5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے بتایا کہ یہ حملہ کل دوپہر کیا گیا ۔ تاہم ابوبکر ال بغدادی کی صحت اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT