Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / ابوظہبی میں عالمی بھکمری سے نمٹنے زرعی فورم کا انعقاد

ابوظہبی میں عالمی بھکمری سے نمٹنے زرعی فورم کا انعقاد

دوبئی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) زراعت کے شعبہ میں عصری طریقہ کار کو متعارف کروانے والی ایک عالمی فورم کا آئندہ ماہ ابوظہبی میں انعقاد کیا جائے گا تاکہ زراعت کے شعبہ میں نئے طریقہ کار اور نئی طرزوفکر کے فروغ کیلئے پیشرفت کی جاسکے۔ 16 تا 18 فروری 2016ء فورم کا انعقاد کیا جائے گا جو گلوبل فورم برائے انویشنز ان اگریکلچر (GFIA) کا تیسرا ایڈیشن ہوگا۔ اس نمائش اور کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو صحت بخش، محفوظ اور ہر ایک کو اپنی گنجائش کے مطابق کافی غذا فراہم کرتا ہے کیونکہ دنیا کی آبادی میں ہر گذرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ اس فورم کے انعقاد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہیکہ آنے والی 300 نسلوں تک زرعی مسائل کی یکسوئی کا موقف حاصل ہوجائے گا اور اس طرح دنیا میں پائیدار زراعت کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ ابوظہبی فوڈ کنٹرول اتھاریٹی (ADFCA) ایک ایسے موقع پر منفرد سائنسی پروگرام منعقد کرنے جارہی ہے جب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں بھکمری کا شکار لوگوں کی تعداد 795 ملین بتائی گئی ہے جس کا دوتہائی ایشیاء میں آباد ہے۔

TOPPOPULARRECENT