Tuesday , December 18 2018

ابوظہبی میں ہندوستانی طالبہ کی اسکول بس میں دم گھٹنے سے موت

دبئی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کمسن طالبہ کی اسکول بس میں دم گھٹنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں پیش آیا جہاں 4 سالہ ہندوستانی طالبہ بس کے اندر محو خواب تھی اور بس ڈرائیور و سپروائزر نے توجہ نہیں دی۔ وہ بس میں کئی گھنٹے سوتی رہی جہاں دم گھٹنے کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطاب

دبئی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کمسن طالبہ کی اسکول بس میں دم گھٹنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ یو اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی میں پیش آیا جہاں 4 سالہ ہندوستانی طالبہ بس کے اندر محو خواب تھی اور بس ڈرائیور و سپروائزر نے توجہ نہیں دی۔ وہ بس میں کئی گھنٹے سوتی رہی جہاں دم گھٹنے کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نازیہ لال احمد ایک خانگی اسکول میں جی 1 کی طالبہ تھی۔ اسے کل اسکول ختم ہونے کے بعد مقفل بس میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ اس واقعہ نے نہ صرف ارکان خاندان بلکہ دیگر والدین و سرپرستوں میں بچوں کے تحفظ اور اسکول انتظامیہ کی خدمات کے بارے میں شبہات پیدا کردیئے ہیں۔ ابوظہبی ٹریفک پولیس سربراہ نے کہا کہ اس واقعہ کیلئے بنیادی طور پر ڈرائیور اور سپروائزر ذمہ دار ہیں۔ طالبہ کے والد نصیراحمد کا تعلق کرناٹک کے کروک اور والدہ کا تعلق کیرالا کے ضلع کنور سے ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT