ابو سالم کو جبری وصولی کیس میں 7 سال کی قید

نئی دہلی 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج گینگسٹر ابو سالم کو 2002 ء میں دہلی کے بزنس مین اشوک گپتا ساکن گریٹر کیلاش (جنوبی دہلی) سے حفاظتی رقم کے طور پر 5 کروڑ روپئے کا مطالبہ کرنے پر 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشنس جج ترون سہراوت نے استغاثہ اور وکلائے صفائی کی جانب سے سزا کے بارے میں دلائل کی سماعت کے بعد اپنا حکمنامہ جاری کیا۔ عدالت نے اِس کیس میں ابو سالم کو 26 مئی کو مجرم قرار دیا تھا۔ تاہم عدالت نے دیگر ملزمین چنچل مہتا، ماجد خان، پون کمار متل اور محمد عارف کو اُن کے خلاف ثبوت کے فقدان کی وجہ بتاتے ہوئے اُنھیں الزامات منسوبہ سے بری کردیا ہے۔ ایک ملزم سجن کمار سونی کی ٹرائیل کی موت ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT