Friday , January 19 2018
Home / عرب دنیا / ابو ظہبی میں ہندوستان کے نئے سفیر کی آمد

ابو ظہبی میں ہندوستان کے نئے سفیر کی آمد

دبئی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے لئے ہندوستان کے نئے سفیر اپنے عہدہ کا جائزہ لینے ابو ظہبی پہنچ گئے ۔ٹی پی سیتا رام کو متحدہ عرب امارات میں حکومت ہند نے گذشتہ ماہ ہندوستان کا نیا سفیر نامزد کیا تھا ۔ توقع ہے کہ وہ اپنے دستاویزات صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید اننہیان کو جلد ہی پیش کریں گے ۔ 57 سالہ کیرالا کے متو

دبئی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے لئے ہندوستان کے نئے سفیر اپنے عہدہ کا جائزہ لینے ابو ظہبی پہنچ گئے ۔ٹی پی سیتا رام کو متحدہ عرب امارات میں حکومت ہند نے گذشتہ ماہ ہندوستان کا نیا سفیر نامزد کیا تھا ۔ توقع ہے کہ وہ اپنے دستاویزات صدر متحدہ عرب امارات شیخ خلیفہ بن زاید اننہیان کو جلد ہی پیش کریں گے ۔ 57 سالہ کیرالا کے متوطن سیتا رام بحیثیت ہندوستانی ہائی کمشنر ستمبر 2011تا نومبر 2013 مارشیس میں بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔ وہ 1980 کے بیاچ کے عہدیدار ہیں ۔ انہوں نے یوروپ میں کئی ممالک کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات سے نمٹا ہے ۔

شوہر کے سماجی عادات پر خاتون کی طلاق کی درخواست
کویت 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کویت کی ایک خاتون نے اپنی شادی کے صرف ایک ہفتہ بعد اپنے شوہر کے ناقص عادات و اطوار کی بناء پر طلاق کی درخواست دیدی ۔ اس نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی بھر نہیں گذار سکتی ہے ۔

سعودی عرب میں بس حادثہ 9 ہلاک
جدہ31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر جدہ سے مکہ جانے والی پاکستانیوں کی بس کو حادثہ، 9 پاکستانی ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانیوں کی بس جدہ سے مکہ جا رہی تھی کہ بحیرہ پل کے قریب بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 9 پاکستانی جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT