Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / ابو ظہبی کے ولیعہد یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی

ابو ظہبی کے ولیعہد یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی

نئی دہلی ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید آل نیھان کے مجوزہ دورہ سے قبل ہندوستان اور یو اے ای کل مذاکرات شروع کررہے ہیں جس میں مختلف شعبوں بشمول توانائی ، تجارت اور سکیورٹی میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے بتایا کہ شیخ محمد زاید آل نیھان جو یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ،/24 تا /26 جنوری ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں ۔ وہ صدرجمہوریہ ، نائب صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے ۔ مودی کے 2015 ء میں کئے گئے دورہ کے بعد دونوں ممالک نے باہمی روابط کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا تھا ۔ اس ضمن میں پہلے مذاکرات کل ہورہے ہیں ۔ جس کی صدارت مملکتی وزیر خارجہ ایم جے اکبر اور ان کے امارات ہم منصب انور محمد قرقاش مشترکہ طور پر کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT