Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ابھر کے نظریات اور ٹیکنالوجی پر دو روزہ قومی سمینار

ابھر کے نظریات اور ٹیکنالوجی پر دو روزہ قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (پی ٹی آئی) شہر کے ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ

(MCEME) کی جانب سے ملٹری سائمولیٹرس اینڈ روبوٹکس میں ابھرتے نظریات اور اختراعی ٹیکنالوجیز کے موضوع پر ایک قومی سمینار ’’SomSim2015‘‘ یہاں 2 ڈسمبر سے منعقد کیا جائے گا۔ ایم سی ای ایم ای کے سائمولیٹر ڈیولپمنٹ ڈیویژن (ایس ڈی ڈی) کی جانب سے اس دو روزہ سمینار کو آرمی ٹرینڈ کمانڈ کے بیانر تلے اور کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ ڈیفینس کی ایک ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ یہ سمینار تمام اہم اسٹیک ہولڈرس کو یکجا کرنے کی ایک کوشش ہے اور اس کا مقصد دفاعی فورسیس، آر اینڈ ڈی آرگنائزیشنس، اکیڈیمی اور انڈسٹری کے درمیان انفارمیشن اور مہارت کے تبادلہ کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT