Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ابھینو قتل کیس کے چار ملزمین گرفتار

ابھینو قتل کیس کے چار ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 جولائی (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم پولیس نے ابھینو قتل کیس کو حل کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اصل سرغنہ قاتل پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ انسپکٹر ابراہیم پٹنم محمد غوث نے بتایا کہ سائی تیجا کمسالی کٹو، شیوانند اور میگاوت لکشمن نائیک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو بالاپور لنن نگر کے ساکنان تھے جبکہ اصل سرغنہ راکیش کمار اور راگھو چاری مفرور ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اور دو جولائی کی درمیان 19 سالہ ابھینو کا قتل کردیا گیا تھا اور اس کی نعش کی شناخت 15 جولائی کو ہوئی تھی۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے موٹر سیکل کو بھی ضبط کرلیا جو سرقہ کی گئی تھی اور ان قاتلوں نے ایک اور قتل کے جرم کو قبول کرلیا۔ انسپکٹر محمد غوث نے بتایا کہ راکیش اور ابھینو میں پرانی دشمنی تھی جبکہ مقتول بھی اسی ٹولی کا ایک رکن تھا۔

TOPPOPULARRECENT