Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ابھی تو شروعات ہے: گلین میکسویل

ابھی تو شروعات ہے: گلین میکسویل

شارجہ۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ کنگس الیون پنجاب کے جارحانہ بیٹسمین گلین میکسویل نے راجستھان رائلز کے خلاف بھی ایک غیر معمولی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں متواتر دوسری مرتبہ اہم رول ادا کیا ہے، لیکن وہ ان مظاہروں سے ہنوز مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں، کیونکہ ان کی کہنا ہے کہ انھوں نے ابھی تو آدھا کام ہی کیا ہے، کیونکہ وہ مقابل

شارجہ۔ 21؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ کنگس الیون پنجاب کے جارحانہ بیٹسمین گلین میکسویل نے راجستھان رائلز کے خلاف بھی ایک غیر معمولی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں متواتر دوسری مرتبہ اہم رول ادا کیا ہے، لیکن وہ ان مظاہروں سے ہنوز مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں، کیونکہ ان کی کہنا ہے کہ انھوں نے ابھی تو آدھا کام ہی کیا ہے، کیونکہ وہ مقابلہ کو اپنے انداز میں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ راجستھان کے خلاف میکسویل نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے، لیکن وہ ڈیوڈ ملر رہے جنھوں نے 19 گیندوں میں 51 رنز اسکور کرنے کے علاوہ کامیابی کے لئے درکار رنز کا آخری اسٹروک بھی کھیلا۔ میکسویل کا کہنا ہے کہ ان کا منصوبہ ہر گیند کے لئے مختلف تھا، کیونکہ وہ یہی کوشش کررہے تھے کہ گیند کو اس مقام پر کھیلا جائے جہاں پر فیلڈر موجود نہیں ہو۔ میکسویل نے مزید کہا کہ انھوں نے ٹیم کی کامیابی میں رنز بنائے ہیں جو ان کے لحاظ سے ٹیم کے لئے صرف آدھا کام ہوا ہے۔ گزشتہ برس ممبئی انڈین ٹیم میں شامل رہنے کے باوجود قطعی 11 کھلاڑیوں میں موقع نہ ملنے پر کئے گئے استفسار پر میکسویل نے منفی انداز میں کہا کہ ممسئی انڈین ایک طاقتور ٹیم تھی، تاہم مجھے قطعی 11 کھلاڑیوں میں موقع نہیں ملا۔

TOPPOPULARRECENT