Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / ابیئے احمد نے ایتھوپیا کے وزیراعظم کا حلف لیا

ابیئے احمد نے ایتھوپیا کے وزیراعظم کا حلف لیا

عدیس ابابا ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایتھوپیا کی مقننہ نے نوجوان اور بے باک ابیئے احمد افریقہ کے دوسرے سب سے زیادہ گنجان آبادی والے ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کئے جانے کے بعد انہیں اس جلیل القدر عہدہ کیلئے منتخب کرلیا ہے۔ انہیں گذشتہ ہفتہ ہی اس عہدہ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ ابیئے احمد نے آج اپنے عپدہ کا حلف لیا۔ قبل ازیں فروری کے وسط میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد سابق وزیراعظم نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ احتجاج میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے جو اورومیا اور امہارا خطوں میں رونما ہوئے تھے۔ ابیئے احمد کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ وہ ایسے پہلے اورومو سیاستداں ہیں جنہیں ایتھوپیا کا وزیراعظم بنایا گیا ہے اور یہ توقع کی جارہی ہیکہ 2015ء سے جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے میں موصوف اہم رول ادا کریں گے جہاں مظاہرین سیاسی طور پر آزادانہ کارکردگی میں توسیع کے خواہاں ہیں۔ ایتھوپیا کی 100 ملین آبادی میں اورومو طبقہ کا بھی قابل لحاظ تناسب ہے جن کی یہ شکایت رہی ہیکہ انہیں معاشی اور سیاسی طور پر حاشیہ بردار کردیا گیا ہے۔ 42 سالہ ابیئے احمد کے بارے میں کہا جاتا ہیکہ وہ ایک انتہائی مؤثر مقرر اور اصلاح پسند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT