Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / اب امبیڈکرکو بھی زعفران زدہ کردیا گیا

اب امبیڈکرکو بھی زعفران زدہ کردیا گیا

بدایوں 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے نام میں رام جی کے اضافہ کے ساتھ ہی ان کے مجسمہ کا بھی اب بھگوازدہ کردیا گیا ہے۔ بدایوں ضلع کے کنور گاوں کے دوگریا میں جمعہ کی رات توڑے گئے ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نیلے رنگ کی بجائے بھگوان رنگ میں رنگا گیا ہے۔ اتوار کو سماج کے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی موجود میں اس مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔یہ پہلا موقع ہے جب بابا صاحب امبیڈکر کا مجسمہ نیلے رنگ کی بجائے زعفرانی رنگ میں رنگا ہوا نظر آیا۔ بابا صاحب کے بھگوارنگ میں رنگے مجسمہ کو دیکھ کر علاقہ کے لوگ بھی حیران ہیں۔ تعجب خیز بات یہ ہے کہ مجسمہ کے رنگ پر نہ تو اب تک بی ایس پی کے کارکنوں نے ہی کوئی اعتراض کیا ہے اور نہ ہی بابا صاحب کے ماننے والوں کی طرف سے ہی اس بابت کوئی سوال اٹھایا گیا ہے۔ بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے نام میں رام جی کے اضافہ کے ساتھ ہی ان کے مجسمہ کا بھی اب بھگواکرن کردیا گیا ہے۔در اصل گزشتہ دنوں دوگریا گاوں میں بابا صاحب کے مجسمہ کو کچھ غیر سماجی عناصر نے توڑ دیا تھا ، جس کے بعد ماحول میں کشیدگی کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آنا فانا میں آگرہ سے امبیڈکر کا نیا مجسمہ منگوایا اور اتوار کو مقامی لوگوں کی موجود میں اس نئے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔ سماجوادی پارٹی کے ترجمان اور ایم ایل سی سنیل سنگھ سجن نے کہا ہے کہ یہ حکومت صرف بھگوا کرن کرکے دیگر معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ۔

TOPPOPULARRECENT