Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / اب امریکی طلباء کو سیاحت کیلئے نہیں لے جاؤں گا : ٹور آپریٹر

اب امریکی طلباء کو سیاحت کیلئے نہیں لے جاؤں گا : ٹور آپریٹر

بیجنگ ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کی ایک ٹریول ایجنسی جس نے ایک امریکی کالج طالب علم کیلئے شمالی کوریا کی سیاحت کا انتظام کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے وہ طالب علم شمالی کوریا کے ایک حراستی مرکز سے کوما کی حالت میں رہا کیا گیا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی، نے اب عزم کرلیا ہیکہ امریکی شہریوں کو اب شمالی کوریا کی سیر ہرگز نہیں کروائی جائے گی۔ ینگ پایونیٹر ٹورس نے اپنے فیس بک پیچ پر آج تحریر کیا کہ 22 سالہ اوٹو وارمبیئر کی موت سے یہ واضح ہوگیا کہ شمالی کوریا کے سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یاد رہیکہ وارمیئیر کی شمالی کوریا کی حراست سے نجات حاصل کرنے کے کچھ ہی روز بعد اوہائیو میں موت ہوگئی تھی۔ ٹورآپریٹر نے کہاکہ حادثہ کے بعد اسے دواخانہ میں زیرعلاج اوٹو وارمیئیر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

موصل میں فرانسیسی صحافی ہلاک
پیرس ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی صحافی اسٹیفان ویلینو موصل میں ایک زمینی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ فرانس ٹیلیویژنس کے نیوز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے یہ بات بتائی جبکہ دھماکے میں دیگر دو فرانسیسی صحافیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ یاد رہیکہ یہاں ایک کرد صحافی بختیار عداد کو بھی ہلاک کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT