Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / اب مدھوبالا بھی ہونگی دہلی کے میڈم تساد میوزیم میں

اب مدھوبالا بھی ہونگی دہلی کے میڈم تساد میوزیم میں

نئی دہلی، 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے میڈم تساد میوزیم میں ”بالی ووڈ کی وینس ” کہی جانے والی گذرے زمانہ کی مشہور اداکار مدھو بالا کا موم کا مجسمہ لگایا جائے گا۔یہ مجسمہ شہزادہ سلیم اور انار کلی کی تصوراتی عشقیہ کہانی پر مبنی فلم مغل اعظم میں انکے کردار انارکلی کے طور پر تیار کیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرنے لئے مرلن انٹرٹینمنٹ انڈیا کے ڈائرکٹر انشل جین نے کہا ”ہمیں دہلی کے میڈم تساد میں مدھوبالا کی مورت لگائے جانے پر خوشی ہے جو آج بھی ملک کے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی سحر انگیز خوبصورتی ان کے مداحوں کے لئے بہت پر کشش ثابت ہوگی اور وہ اس کے ساتھ فوٹو کھینچ کر سنیما کے سنہرے دور میں جاکر خوشی محسوس کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT