Tuesday , November 20 2018
Home / تفریح / اب مدھوبالا پر بنے گی بائیوپک، اگلے سال شروعات

اب مدھوبالا پر بنے گی بائیوپک، اگلے سال شروعات

بالی ووڈ میں ان دنوں بائیوپکس کی لہر چل رہی ہے۔ پہلے سنجے دت کی بائیوپک آئی اس کے بعد خبر ہے کہ جلد ہی ماضی کی خوبصورت و لیجنڈری اداکارہ مدھوبالا پر بائیوپک بنائی جائے گی۔ ان کی چھوٹی بہن مدھر برج بھوشن نے بائیوپک بنائے جانے کی اس بات کا خلاصہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کئی فلم میکرز نے اس آئیڈیا میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے، لیکن ابھی تک کسی ڈائرکٹر کے نام کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک کنسلٹنٹ کی طرح فلم میں کام کریں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ کا اگلے سال آغاز ہوگا۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ فلمی پردے پر نظر آنے والی مدھوبالا کی زندگی میں پردے کے پیچھے کافی پریشانیاں تھیں۔ ان کی بہن نے یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدھوبالا کی بائیوپک میں ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اور وہ اپنی بہن کی زندگی کے سبھی راز کھولیں گی۔ دلیپ کمار کے ساتھ افیر، کشور کمار سے شادی وغیرہ۔ وہ کہتی ہیں ہم ان واقعات کو اس طرح پردے پر پیش کریں گے کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

عمران ہاشمی اسٹار ’’چیٹ انڈیا‘‘ کی شوٹنگ کا لکھنؤ سے آغاز
ملک میں ہوئے تعلیمی اسکام پر بن رہی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کی شروعات لکھنؤ سے ہوگئی جس میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کو سومک سین ڈائرکٹ کررہ ہیں جنہوں نے اس سے قبل انتھونی کون ہے، میرا بائی ناٹ آؤٹ اور گلاب گینگ جیسی فلموں کے اسکرین پلے لکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈائرکٹ بھی کیا تھا۔ 25 جنوری 2019 کو ریلیز کرنے کے منصوبے کے تحت بنائی جارہی اس فلم کو مشترکہ طور پر بھوشن کمار، اتل کابیکر، تنوج گادگ، عمران ہاشمی پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز ریتک روشن کی سوپر 30 سے ٹکرانے کی توقع ہے کیونکہ یہ فلم بھی اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

TOPPOPULARRECENT