Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اب کنفرم ریلوے ٹکٹ ‘ دوسرے مسافر کو منتقل کرنا ممکن ہوگا

اب کنفرم ریلوے ٹکٹ ‘ دوسرے مسافر کو منتقل کرنا ممکن ہوگا

انڈین ریلویز کی جانب سے نئی سہولت کا آغاز ۔ روانگی سے 24 گھنٹے قبل رجوع ہونا ضروری

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلویز نے ایک غیر معمولی نوعیت کا فیصلہ کرتے ہوئے ’ ریز روڈ ریلوے ٹکٹ کو کسی دوسرے مسافر کو منتقل کرنے کی سہولت دینے کا آغاز کیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب کسی وجہ سے مسافر اپنا سفر منسوخ یا ملتوی کرتا ہے تو اس کا محصلہ ریزروڈ ٹکٹ دوسرے مسافر کے نام پر منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ اب تک اس طرح سہولت سابق میں نہیں تھی اور سفر کسی وجہ سے منسوخ یا ملتوی کرنے کی صورت میں مسافر کو اپنا ٹکٹ منسوخ کروا کر رقم واپس حاصل کرنا پڑتا تھا لیکن اب انڈین ریلوے نے نئے رہنمایانہ خطوط جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب مسافر اپنے نام کے ٹکٹ کو دوسروں کے نام پر منتقل ( ٹرانسفر ) کرسکتے ہیں ۔ ریلویز کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اہم ریلوے اسٹیشن کے چیف ریزرویشن سپروائزرس کو ایک مسافر کے نام کا ٹکٹ دوسرے مسافر کے نام پر منتقل ( ٹرانسفر ) کرنے کے اختیارات دئیے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسے مسافر جن کا ٹکٹ ’ کنفرم ہو ‘ کسی وجہ سے اپنا سفر ملتوی یا منسوخ کرنا چاہتے ہوں تو وہ اپنے نام کا ٹکٹ کسی دوسرے مسافر یا خاندانی فرد کے نام پر ٹرانسفر کرسکتے ہیں ۔ اس سہولت سے اب مسافر بھر پور استفادہ کرسکیں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ بعض اہم ریلوے اسٹیشنس کے چیف ریزرویشن سپروائزرس کو ریلوے اڈمنسٹریشن نے ٹکٹ پر نام کی تبدیلی کے اختیارات دئے ہیں اور بتایا گیا کہ ایسے مسافر کا ٹکٹ جس کی نشست اور برتھ کنفر ہو اس ٹکٹ کو اس مسافر کے کسی فرد خاندان یا کسی اور فرد کے نام پر تبدیل کرسکتے ہیں ۔ مزید بتایا گیا کہ اگر کوئی مسافر سرکاری ملازم ہو اور سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے روانہ ہورہا ہو لیکن اتفاقی طور پر اپنا سفر منسوخ کرنے پر تحریری طور پر اپنے ٹکٹ کو دوسروں کے نام پر تبدیل کرنے ٹرین کے مقررہ وقت سے 24 گھنٹے قبل مکتوب پیش کرنا ہوگا تب ہی ٹکٹ پر مسافر کا نام تبدیل کرنا ممکن ہوسکتا ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ کوئی مسافر اپنا ’ کنفرم‘ ٹکٹ اسی کے کسی فرد خاندان جیسے والد ، والدہ ، بھائی یا بہن ، شوہر یا بیوی کے نام پر تبدیل کرسکتا ہے جو کہ ٹرین کی روانگی کے مقرر وقت سے 24 گھنٹے قبل تحریری طور پر خواہش کی جاسکتی ہے علاوہ ازیں ایک اور شرط یہ ہوگی کہ اگر مسافرین کو مسلمہ تعلیمی ادارے کے طلباء ہوں ۔ اس صورت میں صدر تعلیمی ادارہ کی جانب سے تحریری طور پر 48 گھنٹے قبل گزارش کرنے کی صورت میں ٹکٹ دیگر کے نام پر تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT