Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / اب کی بار مودی سرکار کا نعرہ لگانے والے اسپائس جٹ اجئے کے ہاتھ میں ہوگا اب این ڈی ٹی وی

اب کی بار مودی سرکار کا نعرہ لگانے والے اسپائس جٹ اجئے کے ہاتھ میں ہوگا اب این ڈی ٹی وی

نئی دہلی۔اسپائس جٹ کے شرکت دار بانی اور مالک اجئے سنگھ جنھوں نے بی جے پی کی سال2014کی انتخابی مہم میں ’’ اب کی بار مودی سرکار‘‘ کا نعرہ لگایاتھا نے این ڈی ٹی وی پر قبضہ جمانے کی پوری تیاری کرلی ہے۔

انڈین ایکسپریس نے ا س ضمن میں ذرائع سے ملی اطلاع کے حوالے سے خبر شائع کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ جی ہاں اجئے سنگھ نے معاہدہ مکمل کرلی اہے اور وہ ایڈیٹوریل حقوق کے ساتھ این ڈی ٹی وی پر اپنا قبضہ جما لیں گے‘‘۔

رپورٹس میںیہ بھی کہاگیا ہے کہ اسپائس جٹ کے ایم ڈی کی این ڈی ٹی وی میں 40فیصد حصہ داری ہے جبکہ کمپنی کو فروغ دینے والے پراننوے رائے اور ان کی اہلیہ رادھیکا روائے کی بیس فیصد حصہ داری ہے۔

بی ایس ای سے دستیاب ڈاٹا کے مطابق این ڈی ٹی وی کے پروموٹرکے پاس 61.45فیصد شیئرس موجود ہیں جبکہ پبلک شیئر ہولڈرس 38.55فیصد ہے۔ ذرائع سے خبر ملی ہے کہ سنگھ نے این ڈی ٹی وی کے چار سو کروڑ روپئے نقد ادا کی ہے جبکہ مکمل معاہدے چھ سو کروڑ پر مشتمل ہے۔ تاہم اسپائس جٹ نے اس دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ این ڈی ٹی وی پر قبضے جمانے کی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

اس خبر پر تبصرے کے لئے این ڈی ٹی وی کے عہدیدار دستیاب نہیں تھے۔جون کے مہینے میں سی بی ائی نے پراننے رائے اور رادھیکا رائے کے گھر کی تلاشی لی تھی ان کے پر ایک خانگی بینک کے ساتھ مبینہ تغلب کارائیوں کا الزام عائد کیاگیاتھا۔

این ڈی ٹی وی نے سی بی ائی کے دھاوے کو بدلے کی کوشش کا حصہ قراردیاتھا۔ این ڈی ٹی وی کی حوالگی کے متعلق خبر سے اب تک پردہ نہیں اٹھا ہے مگر اس پر ٹوئٹر کافی مصروف ہے ۔پیش ہیں کچھ ٹوئٹس ۔

 

TOPPOPULARRECENT