Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / اب گائے کا مشین سے ’انتم سنسکار‘

اب گائے کا مشین سے ’انتم سنسکار‘

جھنجھنوں،6اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان کے جھنجھنوں میں اب گائیوں کی آخری رسومات (انتم سنسکار) گیس سے چلنے والی کریمیشن مشین سے کی جائیں گی۔ گوپال گئو شالہ کے صدر تارا چند گپتا نے بتایا کہ اس کیلئے کریمیشن مشین گئو شالہ پہنچ گئی ہے ۔یہ مشین گئو شالہ کے سامنے واقع ’موکش دھام‘ کے نزدیک نصب کی جائے گی۔ اس مشین کی قیمت تقریباً 15لاکھ روپے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گئو شالہ انتظامیہ مستقبل میں گوبر سے بننے والی گیس سے ہی مشین چلائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ گائے مرنے کے بعد اسے دفنانے کی جگہ کی کمی اور اس کی جسم کی حالت خراب نہ ہو اسلئے انتظامیہ نے یہ مشین لگانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ ملک کی ایسی پہلی مشین ہے ۔ گپتا نے بتایا کہ بیمار،بوڑھی اور حادثوں کا شکار ہونے والی گائیوں کوملاکر سال بھر میں گئو شالہ میں تقریباً 200گائیوں کی موت ہوجاتی ہے ۔مذکورہ مشین بنانے والی فرید آباد کی کمپنی ’اوم سائیں سورانتریکاپرائیویٹ لمیٹڈ‘کے ترجمان نے بتایا کہ عام طور پر ان کی کمپنی بجلی سے چلنے والی کریمیشن مشین بناتی ہے لیکن پہلی بار گائے کیلئے گیس والی مشین بنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT