Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / اب ہم امریکہ پر حملہ کرسکتے ہیں : شمالی کوریا

اب ہم امریکہ پر حملہ کرسکتے ہیں : شمالی کوریا

سیول ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا میں سرکاری میڈیا کے مطابق صدر کِم جانگ اْن نے اعلان کیا ہے کہ ” ان کے ملک نے بحر الکاہل کے علاقے میں امریکی مفادات پر حملے کی یقینی قدرت حاصل کر لی ہے”۔ انہوں نے یہ بات درمیانی مار کے اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل کے تجربے کا مشاہدہ کرنے بعد کہی۔اس میزائل کا نام Musudan ہے میزائل کی پہنچ 2500 سے 4000 کلومیٹر تک ہے۔اس نوعیت کے میزائل کم حد میں جنوبی کوریا اور جاپان میں اہداف کو اور زیادہ پہنچ میں جزیرہ گوام میں امریکی فوجی اڈہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ گزشہ چند ماہ کے دوران ناکامیوں کے سلسلے کے بعد شمالی کوریا نے بدھ کے روز اس نوعیت کے دو میزائلوں کا تجربہ کیا جن میں سے ایک نے مشرقی سمندر کے اوپر 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔شمالی کوریا کی مرکزی نیوز ایجنسی کے مطابق اسٹریٹجک ہتھیاروں کے نظام کو جدید ترین بنانے یقینی ٹکنالوجیکل سائنسی ضمانت پیش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT