Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / اب یوپی میں ہنومان کی مورتی توڑ دی گئی

اب یوپی میں ہنومان کی مورتی توڑ دی گئی

بلیا (یوپی) 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں مختلف سیاسی اور سماجی قائدین کے مجسموں کے مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور اب اترپردیش کے بلیا میں لارڈ ہنومان کی مورتی کوتوڑ دینے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اترپردیش کے کھروا گاؤں میں لارڈ ہنومان کی مورتی کو کسی نے توڑ دیا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر رام دنیش نے کہاکہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے اور جائے واقعہ پر ایک پوسٹر بھی دستیاب ہوا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT