Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / اتحادیوں نے سعودی سرحد پر اسلحہ کنٹینرز تباہ کر دیئے

اتحادیوں نے سعودی سرحد پر اسلحہ کنٹینرز تباہ کر دیئے

دبئی۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے جاری آپریشن کے دوران اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے دارالحکومت صنعاء میں باغیوں کے زیراستعمال اسکڈ میزائلوں کے ایک لانچنگ پیڈ کو تباہ کردیا ہے۔ تازہ بمباری صنعاء میں ایوان صدر، النھدین اور نقم پہاڑوں، فوجی چھائونی 48 اور عمد میں بھی حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر کی گئی۔ ملک کے دوسرے شہروں صعدہ، حجہ الحدیدہ اور ذمار میں بھی اتحادی طیاروں سے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔جمعہ کی شام اتحادی ممالک کے طیاروں نے صنعا میں بمباری کرکے باغیوں کا اسکڈ میزائل لانچنگ پیڈ، اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرا ٹرک اور ادھر سعودی عرب کی سرحد سے متصل علاقے میں باغیوں کا اسلحہ کا ایک گودام بھی تباہ کیا ۔دریں اثناء حکومت نواز فورسز نے الجوف گورنری کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے فیصلہ کن آپریشن کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے الجوف گورنری کا محاصرہ مزید سخت کردیا ہے اور التموضع کے مقام پر بھی فوج نفری پہنچا دی ہے۔مآرب میں ملٹری کمانڈر میجر جنرل عبدالرب الشدادی نے کہا ہے کہ انہوں نے صراوح، ماس، جدعان اور نواحی علاقوں متمرکز حوثیوں کا گھیرائو کرلیا ہے۔ عنقریب ان علاقوں کوحوثی باغیوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT