Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / اتحادی فوج کے فضائی حملے میں  18افغان شہری ہلاک:اقوام متحدہ

اتحادی فوج کے فضائی حملے میں  18افغان شہری ہلاک:اقوام متحدہ

کابل، 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ہلمند صوبے میں گزشتہ ہفتے بین الاقوامی اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 18 شہریوں کی موت ہو گئی۔اقوام متحدہ کی ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے ۔امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے طیاروں نے گزشتہ ہفتے ہلمند میں تقریباً 30 فضائی حملوں کو انجام دیا ہے ۔فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ حملوں میں کتنے شہری مارے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شمالی بحر اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کی قیادت والی فوج نے طالبان باغیوں کے خلاف افغان فوج کی مدد کے لیے اپنے سینکڑوں سیکورٹی جوانوں کو ہلمند میں تعینات کیا ہے ۔اس کے علاوہ امریکی ہوائی جہاز اور اسپیشل فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہلمند میں ہوئے فضائی حملوں میں کم از کم 18 شہریوں کی موت ہو گئی۔یہ حملے بین الاقوامی فوجی دستوں کی طرف سے کئے گئے۔ ان حملوں میں زخمی افراد کو یہاں کے علاقائی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ایک مقامی رہنما ملا قاسم نے بھی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کو کہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT