Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / اتحاد ایرویز اور جیٹ ایرویز میں باہمی تعاون

اتحاد ایرویز اور جیٹ ایرویز میں باہمی تعاون

ممبئی ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جیٹ ایرویز میں حکمت پر مبنی اتحاد ایرویز کی سرمایہ کے ٹھوس نتائج برآمد ہورہے ہیں جس کی بدولت دونوں ایرلائینز کے نیٹ ورک میں توسیع اور آمدنی (ریونیو) میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مسٹر نریش گوئیل صدرنشین جیٹ ایرویز ، مسٹر جیمس ہوگن صدر و چیف اگزیکیٹیو اتحاد ایرویز اور مسٹر کریمر مارل چیف اگزیکیٹیو جیٹ ایرویز نے مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان سے دونوں ایرلائینز کی اضافی فلائیٹس چلائی جارہی ہے اور انٹرنیشنل ٹراویل مارکٹ میں اس کا حصہ اب 21 فیصد تک پہنچ گیا ہے اور ہندوستان اور ابوظہبی کے درمیان 15 فلائیٹس چلائے جارہے ہیں جس کے باعث دونوں طرف 40 ہزار نشستیں دستیاب ہورہی ہیں اور ماہانہ 4,300 انٹرنیشنل فلائیٹس چلائی جارہی ہے جو کہ پرائیویٹ ایرلائینز کیلئے ایک اعزاز ہے جس کے ذریعہ دنیا بھر میں 33 مقامات کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT