Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / اتحاد ایرویز کی نئی اسکیم ،کرایہ اقساط میں ادا کرنے کی سہولت

اتحاد ایرویز کی نئی اسکیم ،کرایہ اقساط میں ادا کرنے کی سہولت

آن لائن ادائیگی والے پے فورٹ سے معاہدہ
دبئی۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امارات کی اتحاد ایرویز نے آج ایک نئی اسکیم ’’سفر ابھی کیجئے، کرایہ بعد میں ادا کیجئے‘‘ متعارف کیا ہے جس سے سفر کرنے والوں کو کرایہ کی رقم اقساط میں ادا کرنے کی سہولت رہے گی۔ ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی اس ایرلائن کے ایک بیان کے مطابق اس اسکیم کو مختلف خاندانوں کی دیگر ضروریات اور اخراجات کو مدنظر رکھے ہوئے وضع کیا گیا ہے۔ اتحاد ایرویز نے اس سلسلے میں ’’پے فورٹ‘‘ سے معاہدہ کیا ہے جو آن لائن ادائیگی کی خدمات فراہم کرتاہے۔ اس طرح اتحاد ایرویز خلیجی خطہ میں اس نوعیت کے اقساط کی بنیاد پر آن لائن ادائیگی کے ذریعہ کرایہ حاصل کرنے والی پہلی ایرلائن بن گئی ہے۔ مسافرین کے لئے ’’پے بائی انسٹالمنٹ‘‘ کا متبادل موجود رہے گا اور وہ اپنے بینک کا انتخاب کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی ادائیگیوں کی میعاد کو ظاہر کرتے ہوئے ایرلائینز کی ویب سائیٹ پر ادائیگیاں کرتے رہیں گے۔ ادائیگیوں کیلئے تین تا 60 ماہ کی موت کا تعین کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT