Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اتحاد میں ہی مسلمانوں کی ترقی مضمر

اتحاد میں ہی مسلمانوں کی ترقی مضمر

نندیال /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حال ہی میں ہوئے میونسپل انتخابات میں نندیال کونسل کیلئے 12 مسلم کونسلرس انتخاب ہونے سے نندیال کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ 12 مسلم کونسلرس میں 7 خواتین اور 5 مرد حضرات انتخاب ہوئے ہیں ان میں 9 ٹی ڈی پی اور تین وائی سی پی کے کونسلرس ہیں ۔ اس خوشی میں حصہ لیتے ہوئے نندیال ڈیویژن کی آواز کمیٹی انج

نندیال /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حال ہی میں ہوئے میونسپل انتخابات میں نندیال کونسل کیلئے 12 مسلم کونسلرس انتخاب ہونے سے نندیال کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ 12 مسلم کونسلرس میں 7 خواتین اور 5 مرد حضرات انتخاب ہوئے ہیں ان میں 9 ٹی ڈی پی اور تین وائی سی پی کے کونسلرس ہیں ۔ اس خوشی میں حصہ لیتے ہوئے نندیال ڈیویژن کی آواز کمیٹی انجمن شادی خانہ میں انتخابی کونسلرس کی گلپوشی ، شال پوشی کی گئی ۔ اس جلسہ کی صدارت آواز کمیٹی کے ڈیویژن صدر حافظ امجد باشاہ صدیقی نے کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے آواز کمیٹی کے آندھراپردیش کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد مرتضی حاضر ہوئے ۔ ڈیویژن سکریٹری عبدالصمد بھی اس جلسہ میں حاضر ہوئے ۔ اس موقع پر محمد مرتضی نے کہا کہ مسلمان اتحاد سے رہنے سے مسلمانوں کی ترقی ہوسکتی ہے ۔ اس مسلم کونسلرس اتحاد کے ساتھ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کونسل میں اپنی آواز اٹھائیں ۔ خواتین کونسلرس محترمہ سرتاج ، نورجہاں، فاطمہ النساء، محبوب بی چاند ، حاجرہ ، فریدہ اور محبوب بی ، مرد حضرات ذاکر ، محمد حنیف ، عبدالکلام ، محمد مرتضی اور کریم اللہ ہیں ۔ اس جلسہ میں نندیال کی جانب سے مسلم لیڈرس سلام اللہ ، محبوب پاشاہ ، لڈو بھائی وغیرہ ۔ آواز کے نندیال کے صدر محبوب حسین ، سکریٹری خواجہ حسین ، محمد اقبال ، عبدالسلام ، نعیم ، امتیاز احمد ، نوشاد ، محبوب باشاہ وغیرہ حاضر تھے ۔

TOPPOPULARRECENT