Monday , December 11 2017
Home / دنیا / اتحاد پر ہنوز کوئی فیصلہ نہیں ہوا:فرسٹ پارٹی

اتحاد پر ہنوز کوئی فیصلہ نہیں ہوا:فرسٹ پارٹی

ویلنگٹن۔ 27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں ہوئے عام انتخابات میں بادشاہ گر کے طور پر ابھر کر سامنے آنے والی فرسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ اتحاد پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور7 اکتوبر کو قطعی انتخابی نتائج کے بعداس پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔فرسٹ پارٹی کے ترجمان وینسٹن پیٹرس نے پارٹی کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ میں ابھی کسی سے بات نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے اتحادی آپ کو بتاسکتے ہیں کہ ہم کیا کرنے جارہے ہیں، جب تک ہم تمام حقائق پر غور نہ کرلیں۔ہفتہ کو انتخابات میں وزیر اعظم بل انگلش کی نیشنل پارٹی نے 58 نشستیں جیتی جبکہ لیبر پارٹی اور گرین پارٹی نے 52 نشستوں پر قبضہ کرلیا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ نیشنل پارٹی کوحکومت قائم کرنے کیلئے 61نشستوں کی ضرورت ہے ۔دریں اثنا وزیر اعظم اور نیشنل پارٹی کے چیف بل انگلش نے کہا ہے کہ وہ فرسٹ پارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کے سلسلے میں بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT