Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ اسمبلی میں نشستوں کی عملی تعداد 62 ہوگئی

اتراکھنڈ اسمبلی میں نشستوں کی عملی تعداد 62 ہوگئی

دہرہ دون ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر گووند سنگھ کنجوال نے آج کہا کہ ایوان کی مؤثر تعداد اب کم ہوکر 62 رہ گئی ہے کیونکہ ہائیکورٹ نے 9 باغی کانگریسی ارکان اسمبلی کی نااہلیت کی توثیق کردی ہے۔ 62 ارکان اسمبلی میں سے کانگریس کے 27، سی پی ایم کے 6 اور بی جے پی کے 28 ارکان ہیں۔ ایک رکن اینگولو انڈین طبقہ کا نامزد رکن ہے۔ یہ بھی بی جے پی کے 28 ارکان میں شامل ہے اور 29 اپریل کو خط اعتماد پر رائے دہی میں ووٹ دینے کا اہل ہے۔ ہائیکورٹ نے آج ریاست میں صدر راج کا نفاذ کالعدم قرار دیا ہے۔ ہریش راوت حکومت کو بحال کرتے ہوئے 29 اپریل کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT