Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / اتراکھنڈ سے صدر راج ہٹانے کی عدالت کو اطلاع دی جائیگی : مرکز

اتراکھنڈ سے صدر راج ہٹانے کی عدالت کو اطلاع دی جائیگی : مرکز

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مرکز نے آج اتراکھنڈ ہائیکورٹ کو بتایا کہ وہ حلفیہ یہ بیان دیتا ہیکہ اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کے متعلق کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو اس کی اطلاع ہائیکورٹ میں دی جائے گی۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے مرکز کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر راج واپس لینے سے متعلق کسی بھی قسم کے فیصلہ سے قبل عدالت کو مطلع کروں گا۔ عدالت نے سابق چیف منسٹر ہریش راوت کی عبوری درخواست کی سماعت جاری ہے۔ اس درخواست میں اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ راوت نے عدالت سے خواہش کی ہیکہ وہ گورنر کو ہدایت دیں اور حکومت تشکیل دینے کے اقدامات کریں۔

دہشت گردوں کی دراندازی، اوڈیشہ میں ہائی الرٹ
بھوبنیشور 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انٹلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے اندر 3 مسلح دہشت گرد داخل ہوئے ہیں۔ انٹلی جنس بیورو سے ملنے والی دھمکی آمیز اطلاعات کی بناء پر ہم نے سکیورٹی چوکسی اختیار کرلی ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس بی کے سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست اوڈیشہ میں سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ اہم تنصیبات پر زائد سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT