Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / اتراکھنڈ میں جنگلاتی آگ، 1500 دیہاتوں کو خطرہ

اتراکھنڈ میں جنگلاتی آگ، 1500 دیہاتوں کو خطرہ

دہرہ دون 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے جنگلات میں بھڑک اُٹھنے والی مہیب آگ سے اطراف و اکناف کے 1500 مواضعات کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس کے پیش نظر مرکز نے اس خطرناک آگ پر قابو پانے کے لئے ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی تین ٹیموں کو تعینات کردیا ہے۔ اتراکھنڈ کے تقریباً 50 مقامات کو جنگلاتی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے ان علاقوں میں انسان جان اور املاک کی تباہی کے سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے اس آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جمعہ کی شب سینکڑوں دیہاتی اس آگ کو پھیلتے ہوئے دیکھ کر گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف دوڑنے لگے تھے۔

TOPPOPULARRECENT