Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / اتراکھنڈ میں زمین کھسکنے سے 7 ہلاک

اتراکھنڈ میں زمین کھسکنے سے 7 ہلاک

دہرہ دون 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ میں دو دنوں کے دوران بارش سے ہونے والے نقصانات میں زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 7 افراد زندہ دفن ہوگئے۔ 3 مکانات مٹی کے ملبہ میں دب گئے۔ یہاں مسلسل بارش سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ زمین کھسکنے کا واقعہ کتھا بنگلہ علاقہ میں رات کے 2 بجے پیش آیا۔ پہاڑی پر واقع 3 مکانات مٹی کے تودوں کے نیچے آگئے۔ ایک خاتون کے بشمول 7 نعشوں کو ملبہ سے نکالا گیا ہے۔ یہ افراد واقعہ کے وقت محو خواب تھے۔ شدید طور پر زخمی خاتون کو ملبہ سے بچالیا گیا اور اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ میں شدید بارش کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اور متوفی افراد کے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

TOPPOPULARRECENT