اتراکھنڈ میں غیر قانونی کانکنی کو روکنے کیلئے موثر اقدامات

دہرہ دون۔ /25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اترا کھنڈ حکومت نے غیر قانونی کانکنی کو روکنے کیلئے موثر ترین اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔چیف منسٹر اترا کھنڈ مسٹر راوت نے کل کانکنی سے متعلق کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کانکنی کے کاموں میں شفافیت لانے کیلئے اس کی جانچ کے نظام کو ایک جگہ مرکوز کیا جائے۔ انہوں نے ریاست کے چیف سکریٹری اور د

دہرہ دون۔ /25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اترا کھنڈ حکومت نے غیر قانونی کانکنی کو روکنے کیلئے موثر ترین اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔چیف منسٹر اترا کھنڈ مسٹر راوت نے کل کانکنی سے متعلق کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ کانکنی کے کاموں میں شفافیت لانے کیلئے اس کی جانچ کے نظام کو ایک جگہ مرکوز کیا جائے۔ انہوں نے ریاست کے چیف سکریٹری اور دہرہ دون، ہردوار اور اودھم سنگھ نگر کے ضلعی حکام اور سینئر پولیس عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کرکے اس سلسلہ میں ٹھوس کاموں کی منصوبہ بندی تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانکنی سے حاصل ہونے والی آمدنی میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیئے اس کے لئے چنندہ مقامات پر شفافیت کے ساتھ کانکنی کے کاموں پر توجہ دی جائے اور کانکنی کیلئے خانگی پٹوں کے الاٹمنٹ کے سسٹم میں بھی تبدیلی کی جانی چاہئے۔

زرعی ترقیاتی عہدہ دار کروڑ پتی
بھوپال، مدھیہ پردیش۔ /25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بھوپال استھاپنا پولس لوک آیوکت نے آج بڈوانی کے ایک زرعی ترقیاتی عہدیدار کے یہاں چھاپہ ماراجس کے دوران حیرت انگیز انکشافات ہوئے ہیں۔ عہدیدار کے پاس اس کے گوالیار واقع ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی املاک کا پتہ چلا ہے۔ لوک آیوکت کی ابتدائی اطلاع کے مطابق راجندر کمار سرل کے بڈوانی میں واقع سرکاری رہائش گاہ اور گوالیار میں جگجیون نگر اور لمبنی احاطہ میں واقع ذاتی مکانات پر کئے گئے دھاؤں میں اب تک گوالیار میں دو منزلہ عمارت،ایک لاکھ روپئے کے دو فکسڈ ڈپازٹس، تین بیمہ پالیسیاں،دو بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT