Thursday , December 13 2018

اتراکھنڈ میں کانگریس اور پی ڈی ایف ارکان اسمبلی نامعلوم مقام منتقل

دہرہ دون ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ میں کانگریس اور پی ڈی ایف ارکان اسمبلی کو طیاروں کے ذریعہ نامعلوم مقام لے جایا گیا ہے تاکہ انحراف کو روکا جاسکے ۔ چیف منسٹر کے صنعتی مشیر رنجیت راوت کی زیرقیادت کانگریس اور پی ڈی ایف ارکان اسمبلی کو نینی تال میں تین خانگی طیاروں کے ذریعہ لے جایا گیا جس سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ارکان اسمبلی کے مزید انحراف کو روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ چیف منسٹر ہریش راوت /28 مارچ کو اسمبلی میں عددی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT