Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / اتراکھنڈ چیف منسٹر پر شراب مافیا کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام

اتراکھنڈ چیف منسٹر پر شراب مافیا کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام

دہرہ دون 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اتراکھنڈ ہریش راوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسمبلی سے نااہل قرار دیئے گئے رکن اسمبلی ہراک سنگھ راوت نے آج الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر شراب مافیا کے اشاروں پر کام کررہے ہیں۔ پیسہ کے لئے وہ شراب مافیا کے ہاتھوں کا کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر کے حلقہ دھرچولہ میں پی ڈبلیو ڈی ٹنڈرس کی طلبی میں کئی مبینہ بے قاعدگیاں پائی جاتی ہیں۔ اس سلسلہ میں کئی ٹنڈرس کو راوت کے قریبی ساتھیوں کو الاٹ کئے گئے ہیں۔ یہ شراب مافیا ہر جگہ پھیلا ہوا ہے اور چیف منسٹر اور ان کی ساری وزارت اس مافیا کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہے۔ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ یہ شراب مافیا ہر ماہ 30 کروڑ روپئے چیف منسٹر کے دفتر کو پہنچا رہا ہے۔ ان 30 کروڑ میں 20 کروڑ روپئے چیف منسٹر کے لئے ہیں ماباقی 10 کروڑ روپئے ان کے حامیوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT